نشئی نے شور مچانے پر بچوں پر پیٹرول پھینک کر آگ لگادی، 2 جاں بحق

ملزم نے خودکشی کی کوشش میں اپنا گلا کاٹ لیا ،پولیس نے  حراست میں لے لیا
 مرنے والوں میں 2 سالہ ایاز،13 سالہ فہمیدہ شامل ، 4 سالہ فراز اور سونی ہسپتال داخل
کراچی(آئی   این پی  )کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں نشئی نے بچوں پر پیٹرول پھینک کر آگ لگادی، زخمی ہونے والے 4 بچوں میں سے 2 جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل  کے مطابق  کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں آگ سے جھلسنے والے 2 بچے جاں بحق ہوگئے، نشئی پڑوسی نے بچوں کو کھیل کے دوران شور مچانے پر پیٹرول پھینک کر جلایا تھا۔جاں بحق بچوں میں 2 سالہ ایاز اور 13 سالہ فہمیدہ شامل ہیں، جب کہ 4 سالہ فراز اور 7 سالہ سونی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔عینی  شاہدین کے مطابق بچوں کے کھیل کے دوران شور مچانے پر تکرار پر ملزم نے چھت سے پیٹرول پھینکا، جس کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش میں اپنا گلا کاٹ لیا تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔