قومی مینز کراٹے چمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی

پاکستان آرمی نے 8گولڈ ایک سلور اور 2برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی
کراچی (سپورٹس ڈیسک) تین روزہ 32ویں قومی مینز کراٹیچمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی، پاکستان واپڈا 18 ویں قومی ویمنز کراٹیچمپئن شپ کی فاتح رہی۔سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں سندھ حکومت کے محکمہ کھیل و امور نوجوانان کی میزبانی میں ہونے والیچمپئن شپ کے مینز مقابلوں میں پاکستان آرمی نے 8 گولڈ ایک سلور اور 2 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ پاکستان واپڈا 2گولڈ،4سلور اور 3 میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پانے میں کامیاب رہی، سندھ نے 2گولڈ،ایک سلور اور ایک برانز میڈلز سے تقویت پاکر تیسری پوزیشن اپنے نام کی،پاکستان واپڈا نے 5گولڈ،1 سلور اور 2  برانز میڈلز حاصل کرکے پہلی پوزیشن پائی، پاکستان آرمی دوسرے نمبر پر آئی جس نے 3 گولڈ 2 سلور اور 3 برانز میڈل حاصل کیے۔ ایچ ای سی نے ایک گولڈ،2 سلور اور 3 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ کیا، خیبر پختونخوا نے چوتھی اور سندھ نے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔