میرے سیل سے7سانپ برآمد ہوئے‘ہسپتال منتقل کیا جائے:بشری بی بی

راولپنڈی(آئی این پی )اڈیالہ جیل میں قید  بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ  بشری بی بی کے سیل میں چوہے، کاکروچ اور کنکھجورے آتے ہیں جبکہ ماضی میں وہاں 7 چھوٹے سانپ بھی دیکھے گئے تھے جنہیں جیل کے ایک اہلکار نے مار کر دور کیا۔اس بات کا دعوی بشری بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں کیا گیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے  بشری بی بی کی آنکھوں کی بینائی شدید متاثر ہونے اور مستقل نابینا پن کا خدشہ ہے لہذا انہیں اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیے جانے کا حکم دیا جائے۔یہ درخواست بشری بی بی کی ان کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ سے 11 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کے بعد دائر کی گئی ہے۔