اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان اور ان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان سوشل میڈیا پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
علیزے سلطان نے انسٹاگرام پر فیروز خان کی ایک پوسٹ پر کمنٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے بچوں کے لیے سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم کا مطالبہ کیا۔ علیزے کا کہنا تھا کہ براہ مہربانی سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھیجوادیں تاکہ ان کے بچے مناسب لباس میں رہ سکیں۔اس کے جواب میں، موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب نے علیزے کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ قسم کے باتیں عوامی سطح پر نہیں کی جاتیں، اور کہا کہ علیزے پہلے ہی فیروز خان کو ذہنی طور پر متاثر کر چکی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علیزے کو اپنے والد اور بھائی کے نمبرز سے فیروز خان سے رابطہ کرنا بند کر دینا چاہیے۔ڈاکٹر زینب نے مزید لکھا کہ علیزے کو فیروز خان سے رابطہ کرنے یا انہیں پریشان کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، اور انہیں اپنے ذاتی مسائل کو چھپانا چاہئے۔
ساتھ ہی، انہوں نے علیزے کو دوسری شادی کا مشورہ بھی دیا، اور کہا کہ اگر وہ ایسا نہ کریں تو وہ بھی عوامی سطح پر ان کی اصل حالت بیان کر دیں گی۔سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان یہ بات چیت زیادہ تلخ ہوئی اور انہوں نے اپنی پوسٹس حذف کر دیں، مگر اس سے قبل ہی اس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔یاد رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان کا نکاح 2018 میں ہوا تھا، اور ان سے دو بچے ہیں: ایک بیٹا سلطان اور ایک بیٹی فاطمہ۔ ان کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2022 میں طلاق ہو گئی۔ بعد ازاں، فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی۔