لاہور(خصوصی رپورٹ) انسپکٹر جنرل پولیس ہنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پراونشل مینجمنٹ سروس کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے پنجاب پولیس کے تین افسران نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ کامیاب افسران میں انسپکٹر لیگل جاوید اقبال، لیڈی اسسٹنٹ بسمہ عبدالستار اور سب انسپکٹر صداقت علی چدھڑ شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تینوں افسران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔