سی ایس ایس امتحان میں پنجاب کی خواتین مردوں پر بازی لے گئیں

کوٹہ کم ہونے پر پنجاب کی 84 سی ایس ایس خواتین جاب نہیں کرپائیں گی‘نشستیں خالی ہونے کا انتظارکرنا ہوگا
اسلام آباد(آن لائن)سی ایس ایس کے امتحان میں پنجاب کی خواتین مردوں پر بازی لے گئیں ‘ملازمتوں میں کوٹہ کم ہونے پر پنجاب کی 84 سی ایس ایس خواتین جاب نہیں کرپائیں گی‘نشستیں خالی ہونے کا انتظارکرنا ہوگا ۔ سالانہ ملازمت بھرتی کے لیے درکار تعداد برائے خواتین صرف 63 ہے۔ پنجاب سے کامیاب خواتین امیدواران کی تعداد 147 ہے ۔باقی صوبوں سے کامیاب ہونے والی تمام خواتین ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ باقی صوبوں کی کامیاب خواتین امیدواران کی تعداد اتنی  ہے جتنی بھرتی کے لیے درکار تعداد ہے۔84 پاس ہونے والی پنجاب کی خواتین کو اب خالی نشستوں کا انتظار کرنا ہوگا۔