ڈریپ ادویات رجسٹرڈکرتا،فارماکمپنیاں قیمتیں اپنی مرضی سے مقرر کرتیں
متبادل ادویات،ہیلتھ ،او ٹی سی قواعد 2025 تشکیل دینے کافیصلہ ،تجاویز طلب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ )نے متبادل ادویات،ہیلتھ اوراو ٹی سی قواعد 2025 تشکیل دینے کافیصلہ کیاہے۔ ڈریپ متبادل ادویات وہیلتھ واوٹی سی قواعد 2014 کو منسوخ کرکے قواعد 2025نافذ کرے گی۔ ڈریپ نے متبادل ادویات، ہیلتھ اور او ٹی سی قواعد2025 تیار کرنے کیلئے کمپنیوں، فارماسسٹ و متعلقہ اداروں سے تجاویز وسفارشات طلب کی ہیں۔ ڈریپ متبادل ادویات، ہیلتھ و او ٹی سی قواعد2014کے مطابق ہربل، ہومیوپیتھک، سمیت دیگر فارماکوپیا کی ادویات رجسٹرڈ کرتاہے،تاہم مذکورہ متبادل ادویات کی قیمتوں کاتعین نہیں کیاجاتاہے۔ فارماکمپنیاں متبادل ادویات، ہیلتھ اور او ٹی سی کی قیمتیں اپنی مرضی سے مقرر کرتی ہیں۔ ڈریپ کے قواعد 2014کے مطابق متبادل ادویات تیارکرنے والی کمپنیاں رجسٹریشن کرانے کی پابندہیں۔ وزارت قومی صحت نے متبادل ادویات،ہیلتھ او ٹی سی قواعد 2025 تیار کرنے کیلیے کمیٹی کی تشکیل دی تھی۔