رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

لاہور(سپیشل رپورٹر)رائیونڈ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہونے کے بعد ملک بھر سے آئے ہزاروں مندوبین اپنے آبائی علاقوں کو چلے گئے۔موہلنوال کے مقام سے بھی ہزاروں مندوبین مختلف شہروں اور علاقوں کی جانب روانہ  ہوئے۔ مندوبین کی واپسی کے لیے پرائیویٹ کاروں، بسوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا گیا۔ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کے افسران موقع پر موجود ہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق موہلنوال سے رائیونڈ جانے والی سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہے، جبکہ کاروں، موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو آمدورفت کی اجازت ہے۔