لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹائون کے علاقے میں کنسٹرکشن کمپنی کے مالک نے تاخیر سے آنے پر ڈرائیورکو شیشے کا گلاس دے مارا گلاس کے ٹکڑے ڈرائیور کے پیٹ میں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹائون میں کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شفاعت انصاری نے تاخیر سے آنے پر ڈرائیورشہبازکو شیشے کا گلاس دے مارا جس کے باعث گلاس کے ٹکڑے ڈرائیور کے پیٹ میں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا کنسٹرکشن کمپنی کا بااثر مالک شفاعت انصاری ڈرائیور شہبازکو زخمی حالت میں گھر کے باہر چھوڑ کر چلا گیا زخمی شہباز کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں کر دیا گیا متاثرہ خاندان نے الزام لگایا ہے کہ کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شفاعت انصاری نے محمد شہباز کو گلاس مارا، بااثر شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کردی۔