الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیس، درخواست گزار وکیل کو تیاری کی مہلت

لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس خالد اسحاق نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیس میں درخواست گزار وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 20 جون تک ملتوی کردی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی گئیں، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کرے۔