آرمی ایکٹ ترامیم کیس: عمران خان کی درخواست پر اعتراضات کالعدم

 اسلام آباد(آئی این پی‘آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی‘سپریم کورٹ نے بجلی بلز میں ایف پی اے سرچارجز کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر اعتراضات ختم کردئیے۔  بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے اور درخواست کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ میں سابق جج ارشد ملک کی بیوہ کی درخواست پررجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے کہ جج کا کیا کام ہے کہ وہ سیاسی افراد سے گھروں میں ملاقاتیں کرے