پولیس اہلکار کی فائرنگ،2لڑکے زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں شہری سے جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے دو لڑکے زخمی کر دیئے بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا اتحاد پارک میں شہری سے جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار طلحہ نے فائرنگ کرکے گلی میں کھیلتے دو لڑکے زخمی کر دیئے پولیس کے مطابق فائرنگ سے گلی میں کھیلتے دونوں بچے زخمی ہوئیزخمیوں کی شناخت حسین اور حامد گل کے نام سے ہوئی ہیدونوں بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں پولیس نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار طلحہ کو گرفتار کرلیا فائرنگ کا واقعہ فیکٹری ایریا کے علاقہ اتحاد پارک میں پیش آیادونوں زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہیایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا اور اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی جنرل ہسپتال آمد ہوئی زخمی بچوں کی عیادت کی گئی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگامزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے