ویب ڈیسک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، لیکن موجودہ حالات اب بھی نازک اور غیر یقینی ہیں۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع مسئلہ کشمیر ہے، جو ایک اہم اور فوری حل طلب معاملہ ہے۔ عاصم افتخار نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کو ناگزیر سمجھا جاتا ہے، اور پاکستان اس ضمن میں پرامن اور سفارتی راستے اختیار کرنے کا خواہاں ہے۔