پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر، ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی طویل المدتی امن کی جانب ایک مثبت قدم ہے، اور اس میں امریکا، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کی ثالثی کو سراہا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس تنازع کو خود پیچیدہ بنایا ہے، اور اگر بھارت بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے تو مسائل آسانی سے حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع بھارت نے خود پیچیدہ بنایا ہے، اور اگر بھارت عالمی قوانین کا احترام کرے تو مسائل آسانی سے حل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پلوامہ واقعے کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کے لیے تیار ہے، اور جو بھی اس میں ملوث ہے، اسے سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی ملک خود جج بن کر فیصلہ کرے اور بمباری شروع کر دے۔ڈاکٹر فیصل نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام قائم ہو سکے۔