پاک فوج کی دشمن کو یلغار، نیا ملی نغمہ جاری

 راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے نیا ملی نغمہ " یلغار ہے"جاری کر دیا، جو قوم کے جذبہ حب الوطنی، مسلح افواج کی قربانیوں اور اتحاد و استقامت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔حسنین علی پراچہ کی آواز میں گایا گیا یہ ولولہ انگیز نغمہ ہر اس جوان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے جو سرحدوں پر، میدان جنگ میں یا پس پردہ دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔یہ نغمہ آئی ایس پی آر کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جذبات انگیز کیپشن کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جس میں قوم کو پیغام دیا گیا کہ وہ ثابت قدمی، قربانی اور مادر وطن سے وفا کے جذبے کو برقرار رکھے۔نغمے کا مقصد قوم کے اندر اتحاد، ہمت، اور قومی وقار کا شعور اجاگر کرنا ہے۔