حکومت سے مذاکرات، بانی پی ٹی آئی نے گرین سنگل دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کی حکومتی پیشکش پر بانی پی ٹی آئی نے گرین سگنل دے دیا ہے پارٹی کی اعلی قیادت کی مشاورت جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان میں جاری سیاسی تناو میں کمی آنا واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی تھی اور اب تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے تصدیق کر دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے