کراچی: آبنائے ہرمز سے گزر کر آنے والا پہلا پاکستانی بحری جہاز ایم ٹی کراچی خلیج عمان سے بحیرہ عرب میں داخل ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہو چکا ہے اور 18 مارچ کو کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔ایم ٹی کراچی میں 8 کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے، جسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے خصوصی اجازت دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق جہاز نے ایرانی سمندری حدود استعمال کیں جبکہ پاکستان نیوی نے اسے مکمل سمندری تحفظ فراہم کیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔