راولپنڈی کے علاقے دھوک چراغ دین میں باپ کے قل کی دعا کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ اویس اپنے والد کے سوئم کے موقع پر کھانا تقسیم کر رہا تھا کہ اس دوران ایک نامعلوم نوجوان سے تلخ کلامی ہو گئی۔ بات بڑھنے پر ملزم نے اویس پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔شدید زخمی ہونے والا اویس اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔