چین ، بچی کے ہاتھ میں موبائل فون پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

بیجنگ(آئی این پی )چین میں  دورانِ استعمال ایک بچی کے ہاتھوں میں موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بچی اپنے گھر میں صوفے پر پرسکون انداز میں بیٹھی موبائل فون استعمال کرتی نظر آ رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ استعمال بچی کے ہاتھوں میں اچانک موبائل فون پھٹ جاتا ہے۔اچانک موبائل پھٹنے پر خوفزدہ بچی صوفے سے نیچے گرنے کے بعد فورا وہاں سے اٹھ کر بھاگتے ہوئے نظر آ رہی ہے