پاکستان ‘ چین کے درمیان مسلسل اور قریبی رابطہ ہے: دفتر خارجہ

 اس حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش بے بنیاد اور بلاجواز ہے
اسلام آباد(آن لائن)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے  پاکستان اور چین کے درمیان مسلسل اور قریبی رابطہ برقرار ہے، ترجمان دفتر خارجہ اس حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق کو مسخ کرنے کی کوئی بھی کوشش بے بنیاد اور بلاجواز ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں، ترجمان باہمی دلچسپی اور مشترکہ مفاد کے تمام امور پر پاکستان اور چین کے درمیان مسلسل اور قریبی رابطہ برقرار ہے،  اس حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق کو مسخ کرنے کی کوئی بھی کوشش بے بنیاد اور بلاجواز ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ٹیلیفونک گفتگو میں افغانستان سے متعلق پیش رفت اور علاقائی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی