پیٹرول کی قیمت 500 روپے تک بڑھانا پڑسکتی ہے: مجتبی شجاع الرحمن

 موجودہ معاشی صورتحال میں توانائی کی بچت ہی واحد راستہ ہے: وزیر خزانہ پنجاب کا خطاب
 لاہور(کامرس رپورٹر ) پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن نے عوام کو خبردار کیا ہے  اگر کفایت شعاری مہم میں ساتھ نہ دیا تو پیٹرول کی قیمت مجبورا 500 روپے تک بڑھانا پڑ سکتی ہے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا حکومت نے پیٹرول بچانے کے لیے تین دن تک ادارے بند رکھے، لیکن اس دوران پیٹرول کی کھپت کم ہونے کے بجائے الٹا 7 سے 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کھپت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے قومی خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے، جسے کم کرنے کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہو سکتے ہیں۔وزیرِ خزانہ نے اعلان کیا کہ پیٹرول پر انحصار کم کرنے کے لیے پنجاب حکومت اب سرکاری سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کا ٹرینڈ متعارف کروا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایندھن کے اخراجات میں واضح کمی لانا ہے