ٹائمز اسکوائر میں 45 سالہ شخص کو آگ لگانے کا واقعہ، ملزم فرار

ٹائمز اسکوائر میں 45 سالہ شخص کو آگ لگانے کا واقعہ، ملزم فرار

نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں اتوار کی صبح ایک 45 سالہ شخص پر مبینہ طور پر آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح چار بجے پیش آیا جب متاثرہ شخص کو جلتے ہوئے حالت میں پایا گیا۔حملہ آور نے پیٹرون ٹیکیلا بوتل میں آتش گیر مادہ بھر کر متاثرہ شخص پر چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ متاثرہ شخص تقریباً 100 فٹ تک دوڑتا رہا اور مدد کے لیے پکارا۔ایک راہگیر نے فوراً گاڑی سے باہر چھلانگ لگا کر پاؤڈر فائر ایکسٹنگوئشر کی مدد سے آگ بجھائی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا اور اس کی تلاش جاری ہے۔ یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا یا حادثاتی تھا۔پولیس حکام واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا یہ ٹارگٹڈ اٹیک تھا یا محض اتفاق۔ اس حملے کے بعد نیویارک میں بڑھتے ہوئے جرائم پر مزید تشویش کا سامنا ہے، کیونکہ تین ماہ قبل بھی ایک خاتون کو سب وے میں آگ لگا کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جس کے ملزم کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔