لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہاہے کہ اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ جب بھی ڈراپ ہوتا ہوں ڈومیسٹک میں ٹاپ کرکے واپس آتا ہوں، اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنا بہت جذباتی لمحہ ہے۔