اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی پر آئی خواتین اور وکلا ء کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دورن وکلا ء اور خواتین کے درمیان گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق خواتین ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے کچہری آئیں تھی، وکلا ء اور خواتین کے درمیان گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون تنزیلہ بتول ، سلطانہ فائونڈیشن اسلام آباد کی رہائشی ہیں، تنزیلہ بتول 302کے کیس کے سلسلے میں عدالت آئی ہوئی تھیں، متاثرہ خواتین میں رملہ شہزادی اور مریم عمران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بقیہ خواتین بھی کیسز کی سلسلے میں عدالت میں موجود تھیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وکیل عمر ستی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وکیل اور خواتین میں تکرار کا سلسلہ خواتین کی جانب سے شروع ہوا۔