پٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر،بجلی میں بڑا ریلیف ملے گا جلد اعلان ہوگا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔،بجلی میں بڑا ریلیف ملے گا جلد اعلان ہوگا۔وزرات خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 15 روز کیلئے پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔