پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرول248.38،ڈیزل 255.14روپے لٹر ہی فروخت ہوگا
عالمی رجحان کے تحت اگلے 15دن کیلئے قیمتیں برقرار رکھیں،اعلامیہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پٹرول کی قیمت فی لٹر 248 روپے 38 پیسے برقرار ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران قیمتوں کے رجحان کے تحت اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے حوالے سے کام کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق اگلے 15 روز تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت فی لٹر 255 روپے 14 پیسے اور پٹرول کی قیمت فی لٹر 248 روپے 38 پیسے برقرار رہے گی۔