کوئٹہ (آئی این پی )امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس جمعہ کی صبح 9بجے روانہ ہوئی جبکہ چمن کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل رہے گی۔ محکمہ ریلویز نے ریلوے سٹیشن پر دھماکے کے بعد ٹرین سروس 4 روز کے لیے معطل کی تھی۔