پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی )امریکہ اور ایران کے مابین معاہدے کے بعد عالمی منڈی  میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان  ہے ۔  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، امریکی خام تیل 79 فی بیرل تک کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، برطانوی برینٹ خام تیل 81 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔