اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں‘معروف تحقیقاتی ادارے نے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں اہم پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔