پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی

اسلام آباد (بیورور پورٹ)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی ،پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے،پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے لٹر اور ڈیزل کی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہیجس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلا ق آج کیلئے کیا گیا ہے۔