اسلام آباد (آئی این پی ) عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے 31 مئی کو ختم ہونے والے آئندہ15روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔