پنجاب کا بجٹ عوامی خدمت اور شفافیت کا مظہر ہے:مریم اورنگزیب

پنجاب کا بجٹ عوامی خدمت اور شفافیت کا مظہر ہے:مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پنجاب کے سالانہ بجٹ کو "تاریخی اہمیت کا حامل" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو واضح طور پر بتایا کہ ان کا پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ بجٹ محض ایک سالانہ مالی منصوبہ نہیں بلکہ ترقی کا ایک مشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ میں 23 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو اس حکومت کے وژن کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پنجاب میں 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے تعلیم اور صحت کے شعبے کو خصوصی توجہ دی ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مجموعی بجٹ کا 27 فیصد ان دونوں شعبوں پر خرچ کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر سینی ٹیشن جیسے اہم شعبوں کے لیے بھی خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ صوبے کی ترقی، شفافیت اور عوامی فلاح کا عملی مظہر ہے۔