مریضہ کو تشویشناک حالت میں بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا
قصور (خصوصی رپورٹ)کوٹ علی گڑھ قصور میں گھریلو ناچاقی پر جواں سالہ لڑکی نیتیزاب پی کر خودکشی کی کوشش،حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل۔کوٹ علی گڑھ کے علاقے میں 22سالہ ارم مسیح نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑا بلیچن پی کر خودکشی کی کوشش کی، مریضہ کو تشویشناک حالت میں بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔پولیس تھانہ بی ڈویڑن مصروف کارروائی ہے۔