وزیراعلی نے تاریخی بجٹ دیا‘جلد بلدیاتی انتخابات ہوں گے:عظمی بخاری

صحافیوں کی فلاح وبہبود ہماری ترجیح ہے، صحافیوں اورفنکاروں کوعلاج معالجے کے لئے صحت کارڈ دیا جائیگا پنجاب میں فلم سٹی بنانے جا رہے ہیں
صحافیوں کے لئے  فیز ٹو کے پراسس کو مزید تیز کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خود صحافیوں کوالاٹمنٹ لیٹردیں گی:بجٹ تقریر کے بعد میڈیا سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے  مریم نوازنے صوبے کے عوام کیلئے  تاریخی بجٹ دیا ہے۔بجٹ تقریر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  صحافیوں کی فلاح وبہبود ہماری ترجیح ہے، صحافیوں اورفنکاروں کوعلاج معالجے کے لئے صحت کارڈ دیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازعوام سے کیے وعدے پورے کررہی ہیں، پنجاب میں فلم سٹی بنانے جا رہے ہیں، پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کا سفرجاری ہے۔ صحافیوں اورفنکاروں کو چھت کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، صحافیوں کے لیے فیز ٹو کے پراسس کو مزید تیز کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خود صحافیوں کوالاٹ منٹ لیٹردیں گی۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازنیصوبے کیعوام کے لیے تاریخی بجٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا  بلدیاتی انتخابات جلد ہوں گے۔