وزیراعلی پنجاب کیخلاف آڈٹ رپورٹ فیک اور سوشل میڈیا مہم جہالت ہے عظمی بخاری

 مریم نوازحکومت کی اب تک کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں آئی، پی ٹی آئی والے ایک تو  پڑھے لکھے نہیں، دوسرا سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے
 سیاسی گدھ یہ لوگ ہیں، جو لاشیں ڈھونڈتے ہیں، سوات واقعہ پر سیاست کرنا ہمارا کام نہیں،  اس سانحہ  پر چند سوالات جواب طلب ہیں: وزیر اطلاعات 
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف آڈٹ رپورٹ کو فیک نیوز قرار د یتے ہوئے  کہا ہے کہ  مریم نواز کی حکومت کے خلاف کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں آئی، پی ٹی آئی والے ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں، دوسرا سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔لاہور میں  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ  مریم نوازحکومت کی اب تک کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں آئی، سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب کے خلاف منفی مہم جہالت کے سوا کچھ نہیں ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ دریائے سوات میں 10 لوگوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا، مسلم لیگ ن لاشوں پر سیاست نہیں کرتی، تاہم خیبرپختونخوا میں کرپشن کی لمبی داستان ہے، جو خود پی ٹی آئی کے لوگ سامنے لائے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاسی گدھ یہ لوگ ہیں، جو لاشیں ڈھونڈتے ہیں، سوات واقعے پر سیاست کرنا ہمارا کام نہیں، سانحہ سوات پر چند سوالات جواب طلب ہیں۔