تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی ترک، چھوٹے کاروبار کو تحفظ دینا ہوگا: فیصل واوڈا

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹرفیصل واوڈا کا نے کہا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ خیال بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ہے، درخواست کی تھی پراپرٹی پرسیون ای کا ٹیکس ہٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کیپیش نظرکسانوں کیمسائل پرتوجہ دینا ہوگی، کسانوں سے متعلق پالیسی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے، این ایف سی ایوارڈ کے لیے صوبوں کو ساتھ بیٹھانا ضروری ہے۔سینیٹر کا کہنا تھا کہ امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنائیں، اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کرنا ضروری ہے