چیف جسٹس یحیی آفریدی کو بار کونسل کی حلف برداری میں نہیں بلانا : قاضی انور کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد (آئی این پی)انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف)کے صدر قاضی انور ایڈوکیٹ کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ یحیی آفریدی کو پشاور بار کونسل کی حلف برداری تقریب میں نہ بلانے کی ہدایت دیتے سنے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مبینہ آڈیو میں قاضی انور کا کہنا ہے کہ اگر چیف جسٹس یحیی آفریدی تقریب میں شریک ہوئے تو آئی ایل ایف شرکت نہیں کرے گی۔ ان کا ہے کہ جسٹس یحیی آفریدی نے 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں نہ صرف فریق بن کر حلف اٹھایا بلکہ انہوں نے تین سینئر ججز کے ساتھ بے وفائی بھی کی۔پشاور بار کونسل کی حلف برداری تقریب 18 جون کو ہوگی