ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پر ٹرمپ، نیتن یاہو اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پر ٹرمپ، نیتن یاہو اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ترکیہ کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فروخت کے معاملے پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب صدر ٹرمپ کی جانب سے ترکیہ کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی پیشکش پر نیتن یاہو نے اعتراضات اٹھائے۔عالمی میڈیا نے وائٹ ہاؤس کے دو اہلکاروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر کے 7 اور 8 جولائی کو نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل نیتن یاہو نے ممکنہ معاہدے پر تنقید کی، جس پر ٹرمپ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ نیتن یاہو کو اس مجوزہ دفاعی معاہدے میں مداخلت کا "کوئی حق نہیں"۔تاحال وائٹ ہاؤس، ترک حکام یا اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم مبصرین کے مطابق یہ معاملہ امریکا، ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان دفاعی اور سفارتی تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔