بوریوالا (خصوصی رپورٹ)لاہور روڈ پر 217ای بی کے قریب منی ٹرک اور کار کے مابین ٹریفک حادثہ ، کار ڈرائیور جاں بحق ، دو افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق لاہور روڈ پر نواحی گا ئوں 217 ای بی کے نزدیک کار اور مزدا ٹرک کے مابین ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں کار ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق شخص کی شناخت 46 سالہ حافظ ضیاء مصطفیٰ سکنہ 95 ای بی تحصیل عارف والا کے طور پر ہوئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔