لاہور کے علاقے گلبرگ میں 17 سالہ لڑکی کی موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 17 سالہ مناہل کو مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھانے کے بعد تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ واقعے سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا تھا، جبکہ حالیہ دنوں گلبرگ ایف بلاک سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ دونوں واقعات کی تحقیقات بھی پولیس کی جانب سے جاری ہیں۔