سعودی ٹیم نے ہانگ کانگ اور چین کے خلاف اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل رانڈ سے قبل ٹائٹل اپنے نام کیا
کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا سب ریجنل کوالیفائر بی کی چیمپئن بن گئی۔سعودی کرکٹ ٹیم ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں مسلسل پانچ فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست مہم مکمل کر کے ایشین کوالیفکیشن پاتھ وے 2027 کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ملائیشیا میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ بن دخیل الاحمدی نے سعودی کرکٹ ٹیم کو چیمپئن شپ ٹرافی پیش کی۔سعودی عرب 10 پوائنٹس کے ساتھ دیگر پانچ شریک ممالک سے آگے رہا۔ سعودی عرب کرکٹ ٹیم نے میزبان ملائیشیا کو شکست دینے سے قبل سنگاپور کے خلاف فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا۔سعودی ٹیم نے ہانگ کانگ اور چین کے خلاف اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل رانڈ سے قبل ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور مالدیپ کے خلاف فتح کے ساتھ ایک بہترین مہم مکمل کی۔