فضل الرحمان شہدا سے متعلق بیان واپس لیں انا کا مسئلہ نہ بنائیں،شرجیل میمن

کراچی (آئی این پی)سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کوعبرتناک شکست دی ،پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا،ہمارے جوان شہادت کے جذبے سے سرشار ہیں،مولانا فضل الرحمان کے بیان سے ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان کو واپس لیں،الفاظ واپس لینے سے مولانا فضل الرحمان کی عزت کم نہیں ہوگی،معاملے کوانا کا مسئلہ نہ بنائیں۔مولانا فضل الرحمان کے بیان کوبھارت میں شہ سرخیوں میں جگہ ملی،وہاں خوشی منائی گئی ،ایسا بیان دینے سے گریز کیاجائے جس سے ہمارا دشمن خوش ہو،مولانا فضل الرحمان کیلئے دل میں بہت احترام ہے