بنوں: خودکش حملے کی کوشش ناکام، پولیس اہلکار شہید، 5 افراد زخمی

 میریان پولیس سٹیشن کے قریب بارود سے بھری  گاڑی ٹکرانے سے زور دار دھماکہ ہوگیا
بنوں (آئی این پی)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں   میریان پولیس اسٹیشن کے قریب بارود سے بھری ایک گاڑی ٹکرانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی فوری جوابی کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ڈی پی او بنوں فرقان بلال کے مطابق دھماکے کے فورا بعد سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔