وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری غیر معمولی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ تمام سرکاری ادارے پوری لگن، جذبے اور سخت محنت سے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مریم نواز نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ خطرے کی صورت میں سائرن اور عوامی اعلانات کے ذریعے شہریوں کو بروقت خبردار کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ اداروں سے مکمل تعاون کریں اور جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔