جہلم: تھانا چوٹالہ کے 6 پولیس اہلکار سیلابی ریلے میں پھنس گئے،

جہلم: تھانا چوٹالہ کے 6 پولیس اہلکار سیلابی ریلے میں پھنس گئے،

جہلم میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں تھانا چوٹالہ کے 6 پولیس اہلکار پھنس گئے ہیں۔

 اہلکار جان بچانے کے لیے ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہو کر خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم پانی کے تیز بہاؤ نے اُنہیں کئی گھنٹوں سے محصور کر رکھا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اہلکار سیلاب کے شدید دباؤ میں گھرے ہوئے ہیں اور اُنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن پانی کا تیز بہاؤ آپریشن میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پاک فوج کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں، جو پولیس اہلکاروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے سول ریسکیو کے ساتھ مشترکہ کارروائی کر رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث پورے علاقے میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، لیکن محصور اہلکاروں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔