نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں، وزیر مملکت
اسلام آباد(یواین پی) وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے کوریا کے ناظم الامور پارک جے لارک نے ملاقات کی۔بدھ کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں،ڈیجیٹل پاکستان وژن وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پرکوریا کے ناظم الامور پارک جے لارک نے بتایا کہ کوریا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک ڈیجیٹل شراکت داری کا خواہاں ہے۔