فیس بک نے ایک کروڑ جعلی پروفائلز ڈیلیٹ کردیں

 واشنگٹن (آئی این پی )فیس بک نے 2025کے پہلے نصف میں ایک بڑی احتسابی کارروائی کے تحت تقریباً 1کروڑ جعلی پروفائلز حذف کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جعلی پروفائلز معروف صارفین یا مواد تخلیق کرنے والوں کا روپ اختیارکئے ہوئے تھے۔مزید برآں اس کارروائی کا مقصد ابتدائی تخلیق کاروں کا ڈیجیٹل مقام بھی بحال ہے۔ علاوہ ازیں 5لاکھ مزید اکائونٹس کو اسپیم جیسے رویوں کی وجہ سے پابندی یا ڈیمنشن کیا گیا ہے۔