اخلاق نے غیرت کے نام پرمہک کو گولی مار کرموت کے گھاٹ اتارا،اہلخانہ کی واقعہ کو خودکشی ظاہرکرنے کی کوشش
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )ٹک ٹاک اکائونٹ ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا،غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا،واقعہ تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک چودھریاں تخت پڑی میں پیش آیا،پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ٹک ٹاک ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم اخلاق نے بیٹی مہک شہزادی کو موبائل سے ٹک ٹاک اکائونٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا،بیٹی نے اکائونٹ ڈیلیٹ نہ کیا، اخلاق نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی،پولیس نے تحقیقات کیں تو واقعہ قتل کا نکلا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کے والد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کیا۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں،واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔