کراچی: گھروں سے چوری کے الزام میں گرفتار ملزمہ ایوارڈ یافتہ نکلی

کراچی (آئی این پی )کراچی میں ڈیفنس پولیس نے گھر کے مکینوں کو نشہ آور چائے پلا کر گھروں کا صفایا کر کے کروڑ پتی بننے والی ایک اور ماسی کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار گھریلو ملزمہ کی شناخت فرزانہ کوثر عرف مہرین کے نام سے کی گئی جو کہ ایک بنگلے سے 65لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر کے کراچی سے فرار ہوگئی تھی۔ملزمہ کو چند روز قبل فیروزآباد پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ مہرین اسلام آباد کی جیل میں 3سال گزار چکی ہے، قید کے دوران اسے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایوارڈ دیا تھا ، ایوارڈ جیل میں سلائی کا کام کرنے پر دیا گیا تھا۔ملزمہ مہرین کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے اورلاہور میں بھی متعدد کیسز درج ہیں۔