حمید اللہ نے جو دہشتگردانہ حملے کیے وہ ہمارے عقیدے ، اسلام کے برعکس اور غیر قانونی ہیں، والد کا بیان
پشاور(آئی این پی )جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے خارجی کے ورثاء نے لاش لینے سے انکار کردیا ۔ سکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔فورسز کے ایک کامیاب آپریشن کے دوران خارجی حمید اللہ مارا گیا، جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا ۔ ہلاکت کے بعد خارجی حمید اللہ کے ورثاء نے اس کی لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔خارجی حمید اللہ کے والدکا کہنا ہے کہ حمید اللہ نے جو دہشتگردانہ حملے کیے وہ ہمارے عقیدے ، اسلام کے برعکس اور غیر قانونی ہیں۔ میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کی لاش کو ختم کردیں۔خارجی حمید اللہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے جو حملے کیے وہ اسلامی روایات کے خلاف ہیں ۔